مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف اپنے مسلسل بے بنیاد بیانات اور دعوؤں کے سلسلے میں اس مرتبہ یہ دعویٰ کیا ہے کہ ایران اپنی فوج کے بڑے حصے کے اہلکاروں کو تنخواہیں ادا نہیں کر رہا۔
انہوں نے ایک اور مضحکہ خیز دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران ایسے وقت میں بھی مظاہرین کو قتل کرتا ہے جب وہاں کوئی احتجاج ہی نہیں ہو رہا ہوتا۔
امریکی وہمی صدر کے مطابق، ایران میں ایک بہت بڑا انسانی بحران موجود ہے اور اسے فوری طور پر ختم ہونا چاہیے۔
یاد رہے ٹرمپ کو ایران کے خلاف جارحیت کے باعث اندرونِ ملک اور عالمی سطح پر شدید تنقید کا سامنا ہے اور وہ بے بنیاد دعوؤں کے ذریعے رائے عامہ کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ